ڈھاکہ،14؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ سال دارالحکومت ڈھاکا کے ایک کیفے پر کیے جانے والے اُس دہشت گردانہ حملے کے ایک اور سرغنے کو گرفتار کر لیا ہے، جس میں بیس یرغمالی ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جہانگیر عالم المعروف رجب کو ڈھاکا سے اندازاً ستّر کلومیٹر شمال مغرب کی جانب واقع وسطی ضلع تنگیل میں گرفتار کیا گیا۔ رجب اس کیفے پر حملے سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کے سلسلے میں پولیس کو مطلوب تھا۔ یکم جولائی دو ہزار سولہ کو ڈھاکا کی ہولی آرٹیسن بیکری نامی کیفے پر حملے میں اٹلی کے نو اور جاپان کے سات شہریوں کے علاوہ امریکا اور بھارت کا بھی ایک ایک شہری ہلاک ہو گیا تھا۔